آپ سیّد عبدالوہاب ثانی بن سیّد شاہ روح اللہ عرف شہراللہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغر تھے۔اپنے بڑے بھائی سیّد صالح محمد رحمتہ اللہ علیہ کی وساطت سے حضرت نوشہ گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں پہنچ کر بیعت و خلافت سے مشرف ہوئے۔آپ کانام تذکرہ نوشاہیہ میں خلفائے نوشاہ عالیجاہ رحمتہ اللہ علیہ کی فہرست میں آتاہے۔
اخلاق
آپ زاہد عارف کامل تھے۔علم ظاہروباطن میں یگانہ وقت تھے۔بہت مخلوق آپ کے ذریعہ سے واصل الی اللہ ہوئی۔
بَن باجواہ میں وَرُود
آپ چک سادوسے رہائش منتقل کرکے بَن باجواہ ضلع سیالکوٹ میں تشریف لے گئے۔وہاں اُس علاقہ میں آپ کے ارادت مندوں کی کافی تعدادتھی۔
اولاد
آپ کے دو بیٹے تھے۔
۱۔سیّددائم شاہ۔
۲۔سیّد قائم شاہ لاولد۔
؎ سیّد دائم شاہ کے ایک ہی فرزند سیّد داؤد شاہ تھے۔
؎ سیّد داؤد شاہ کے ایک ہی فرزند سیّد عاقل محمدتھے۔
؎ سیّد عاقل محمد کے ایک ہی فرزندسیّد غلام رسول تھے۔
؎ سیّد غلام رسول کے تین بیٹے تھے۔سیّد محمد شاہ۔سیّد امیر محمد لاولد۔پیر سیّد محمد۔
؎ سیّد محمد شاہ کے تین بیٹے تھے۔سیّد شیرشاہ۔سیّد عمرشاہ۔سیّد ملک شاہ لاولد۔
؎ سیّد شیرشاہ کے ایک ہی فرزند سیّد فضل شاہ تھے۔
؎ سیّد فضل شاہ کے تین بیٹے تھے۔سیّد بوٹے شاہ۔سیّد شرف شاہ۔سیّد عالم شاہ۔
؎ سیّد بوٹے شاہ کے چار بیٹے ہیں۔سیّدسردارشاہ۔سیّدمحمد شاہ۔سیّد امام شاہ۔سیّد عبداللہ
شاہ۔چاروں اس وقت موجودہیں۔
؎ سیّد سردار شاہ اس وقت ۱۳۵۶ھ میں بمقام بَن باجواہ اپنے آباواجداد کے سجادہ نشین
ہیں۔
؎ سیّد شرف شاہ بن فضل شاہ کے دوبیٹے تھے۔سیّد صالح محمد ۔سیّد عاشق محمد دونوں لاولد
فوت ہوچکے ہیں۔
؎ سیّد عالم شاہ بن فضل شاہ ۔موضع باٹھ میں سکونت رکھتےتھے۔ان کے ایک ہی فرزند
سیّد عنایت شاہ موجودہیں۔
؎ سیّد عمرشاہ بن محمد شاہ بن غلام رسول کے پانچ بیٹے تھے۔سیّد لطف شاہ۔سیّد چنن شاہ۔
سیّد حسین شاہ۔سیّد شرف شاہ لاولد۔سیّد حسن شاہ لاولد۔
؎ سیّد لطف شاہ کے ایک ہی فرزند سیّد غلام رسول تھے۔
؎ سیّد غلام رسول کے ایک ہی فرزند سیّد عنایت شاہ موجودہیں۔
؎ سیّد چنن شاہ بن عمرشاہ کے چاربیٹے ہیں۔سیّد محمد شاہ۔سیّد محبوب شاہ۔سیّد نواب شاہ
سیّدرسول شاہ۔
؎ سیّد محمد شاہ کے ایک فرزند سید محمد عالم موجودہیں۔
؎ سیّد محبوب شاہ بن چنن شاہ کے ایک فرزند سیّد معصوم شاہ موجودہیں۔
؎ سیّد حسین شاہ بن عمرشاہ کے چار بیٹے تھے۔سیّدشرف شای۔سیّد صالح محمد۔سیّد مہرشاہ
سیّد محمد شاہ۔چاروں لاولد فوت ہوئے۔
؎ پیرسیّد محمد بن غلام رسول بن عاقل محمد کے ایک ہی فرزند سیّد کرم شاہ تھے۔
؎ سیّد کرم شاہ کے ایک فرزند سید بہاول شاہ تھے۔
؎ سیّد بہاول شاہ کے ایک ہی فرزند سیّد رمضان شاہ تھےجولاولد فوت ہوئے۔
مدفن
سیّد عاشق محمد کا مزارشریف موضع بَن باجواہ ضلع سیالکوٹ میں بخانہ سراج الدین درزی پختہ بناہواہے۔
وفات ۱۱۱۹ھ۔
(سریف التوایخ جلد نمبر ۲)