فرزنداکبرسیّد عظیم اللہ بن سیّد خان ملک بن سیّد براہم شاہ ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ ۔آپ نے بیعتِ طریقت شیخ گوہرشاہ بن شیخ ماہی شاہ سلیمانی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ سے کی تھی۔
رسم ختنہ
آپ کی سنّت ختنہ یکم ساون ۱۸۸۶ بکرمی مطابق پنجشنبہ ۱۴ محرم ۱۲۴۵ھ کو ہوئی۔
وظائف
آپ مقبولِ خدا۔متبرک وجودتھے۔عصرکے بعد مغرب تک وظائف میں مشغول رہتے۔کسی سے دنیاوی کلام نہ کرتے۔۱۲۷۲ھ میں علاقہ جمّوں میں چلے گئے۔
کرامات
گاؤں کوحکام کی دَستبُرد سے بچانا
منقول ہے کہ باشندگانِ رَن مل نے ایک دفعہ خدمت میں عرض کیاکہ ہمیشہ شاہی فوج کے ڈیرے ہمارےگاؤں کے پاس لگاکرتے ہیں۔ جس سے ہم کو تکلیف پہنچتی ہے۔آپ نے فرمایاآج کے بعد کبھی یہاں ڈیرہ نہ کریں گے۔چنانچہ اُس روز سے کبھی رنمل کے پاس کوئی ڈیرہ نہیں اُترا۔
مَوہری کا دم کرنا
منقول ہے کہ اگرکسی کے ہاتھ پر مَوہری نکل آتی۔توآپ کسی طاقتور آدمی کو اُس کا ہاتھ پکڑواتےاورپنجہ زمین پر لگواتے اورخود دَم کرتےبیمارکاہاتھ خودبخودآپ کی طرف چلنے لگتااگرچہ کتناہی سخت پکڑاہوتا۔دَم کرنے سےاُس کو شفاہوجاتی۔
اولاد
آپ کے دوبیٹے تھے۔
۱۔سیّد اکبرعلی رحمتہ اللہ علیہ ۔
۲۔سیّد شیرعلی رحمتہ اللہ علیہ۔
سیّد عطرالدین کی قبرگورستانِ نوشاہیہ میں ہے رحمتہ اللہ علیہ ۔
وفات ۱۳۱۷ھ۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)