آپ سیّد براہم شاہ بن سیّد محمد سعیددُولاہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبراورمریدوخلیفہ تھے۔
اوراد وظائیف
آپ رئیس الاصفیا۔فخرالمشائخ تھے۔کلمہ طیّبہ اوردرود شریف ہزارہ کا وِرد رکھتے۔یہ درود شریف بھی آپ کا وظیفہ ہوتاتھا۔
اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ خَلقِہٖ وَزِنَتَہ عَرشِہٖ وَرِضَانَفسِہٖ وَمِدَادَکَلِمَاتِہٖ
لباس
آپ لباس درویشانہ پہنتے۔قبا یعنی فرگل اور شلوار بھی استعمال کرتے۔
کرامات
طعام میں برکت
آپ جس وقت بھنڈارہ تقسیم کرتے ۔تواپنی چادرطعام پر ڈال دیتے۔اس کی برکت سے کھانابہت
بڑھ جاتااورمخلوق اُس سے سیر ہوجاتی۔
وجد کروانا
ایک مرتبہ آپ علاقہ پہاڑ میں تشریف لے گئے تھے۔ایک روز آپ کی مجلس میں سماع ووجدہورہاتھا۔ایک منکرآدمی مکا ن کے اندردروازہ بند کرکے بیٹھ گیااورکہامجھ کو وجد ہوتو جانوں۔آپ نے
غائبانہ توجّہ کی تو وہیں تڑپنے لگا۔اس کے بعد آپ کا معتقد ہوگیا۔
دریاکودُورہٹانا
ایک مرتبہ دریائے جہلم ایک گاؤں کے نیچے چلاگیا۔اُس گاؤں کے لوگ آپ کی خدمت میں عرض
گذارہوئے۔آپ نے فرمایاجاؤ۔دریادُورجائے گا۔چنانچہ امرالٰہی سے دریاگاؤں کوچھوڑگیا۔
اولاد
آپ کے ایک ہی فرزندسیّد قدم الدین رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
تاریخ وفات
سیّد عزیزاللہ کی وفات ۱۲۰۷ھ میں ہوئی۔قبرگورستانِ نوشاہیہ میں ہے۔
مادۂ تاریخ "باب بخشش"
(شریف التواریخ جلد نمبر ۲)