فرزند سیّد کرم شاہ بن سیّد علی اصغربن سیّد احمد بن سیّد فیض اللہ۔آپ کی بیعت طریقت باباگلوشاہ درویش ساکن کورے کے سے تھی۔جن کاذکرکتاب ہذاکی جلد سوم موسوم بہ تذکرۃ النوشاہیہ کے چھٹے حِصّہ میں آئےگا۔
واقعہ بیعت
منقول ہے کہ ایک بارباباگلوشاہ چک سادہ میں آئے ۔توآپ نے اُن کی خدمت میں مُرید ہونے کی التماس کی۔اُنہوں نے فرمایاکہ آپ سادات سے ہیں اورمیں غریب قوم بافندہ سے ہوں۔میری کیامجال ہے؟ آپ نے ان کو ایک کوٹھڑی میں بند کردیااور کہاکہ جب تک مجھےمرید نہ بناؤگے۔نہیں نکالوں گا۔آخر انہوں نے بیعت کیااورفیض سے مالامال کردیا۔
اولاد
آپ کی اہلیہ کانام سیّد عائشہ بی بی تھا۔جو۱۲۷۲ھ میں فوت ہوئیں۔ان کے بطن سے دوبیٹے پید اہوئے۔
۱۔سیّد جھناں شاہ۔
۲۔سیّد گوہر شاہ لاولد۔
(سریف التوایخ جلد نمبر ۲)