ابن ہثیم بن عامر۔ بنی بابی انصاری اوسی حارثی میں سے ہیں حارثہ بن حارث کی اولاد سے بیعت عقبہ اور احد میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ تھے۔ اس کو ابو الاسود نے عروہ سے رویت کیا ہے۔ یہ طبری کا قولی ہے اور ابن اسحاق ان کو ان لوگوں میں ذکر کیا ہے جو بیعت عقبہ میں شریک تھے بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام نیز ہے نون کے ساتھ ان کا تذکرہ ان شاء اللہ وہاں بھی آئے گا۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)