آپ سیّد کرم شاہ بن سیّد حاجی شاہ کے بڑے بیٹے اور مرید وخلیفہ و سجادہ نشین تھے۔
اخلاق حسنہ
آپ پرہیزگار۔متقی۔رحمدل۔قبیلہ پرور۔صاحب جودو سخا تھے۔دنیااور اہل دنیاسے نفرت تھی۔جس مجلس میں غیبت یادنیاوی باتوں کا شغل ہوتا۔آپ وہاں سے اُٹھ جاتے۔
تعمیرمسجد
مسجد جامع چک سادہ کی تعمیراول حضرت سیّد صالح محمد قدس سرہٗ کے ہاتھ سے ہوئی تھی۔اُس کابرآمدہ آپ کےزمانہ میں تیارہوا۔
آپ سے کافی مخلوق فیضیاب ہوئی۔
اولاد
آپ کے چار بیٹے تھے۔
۱۔سیّد شرف شاہ۔
۲۔سیّد جلال شاہ۔
۳۔پیرسَید شاہ لاولد۔
۴۔سید فضل شاہ۔
تاریخ وفات
سید برہان شاہ کی وفات بقول صحیح ۲۷جمادی الآخرہ۱۲۶۷ھ میں ہوئی۔قبر گورستانِ صالحیہ میں ہے۔
مادۂ تاریخ "کاشانہ فیض"۔
(سریف التوایخ جلد نمبر ۲)