آپ سید اللہ دتہ بن سیّد غلام رسول المعروف غلام شاہ چک سواری والہ کے فرزند ارجمنداورمرید و خلیفہ تھے۔آپ کی والدہ کانام سیّدہ حسن بی بی بنت سیّد صاحبزادہ بن سیّد حسن محمد ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ تھا۔
تاریخ ولادت
آپ کی ولادت دسویں ربیع الاوّل ۱۲۹۶ھ میں ہوئی۔تاریخ نام چراغ محمد رکھاگیا۔
علم و اخلاق
آپ دینی علم کے واقف تھے۔علم طب میں بھی دسترس تھی۔مارگزیدہ کا علاج آپ کے پاس مجرب تھا۔آپ سادہ طبیعت ۔منکسرالمزاج۔بزرگ خصلت حمیدہ خصائل تھے۔ ساری عمر کاشتکاری پیشہ کیا۔
اولاد
آپ کانکاح مسمات عنایت بیگم بنت شاہ محمد عبداللہ ہاشمی اسدی سے ہوا۔ ان کے بطن سے اولادہوئی۔آپ کے چاربیٹے تھے۔
۱۔سیّد پیرعالم۔متولد ۶ جمادی الاوّل ۱۳۳۴ھ۔درویش خیال۔اِس وقت موجودہیں۔ان کے چار لڑکے ہوئے۔
۱۔صاحبزادہ محمدنسیم ۔متولد۵ ربیع الاوّل ۱۳۶۱ھ ۔پانچ دن کا ہوکرفوت ہوگیا۔
۲۔صاحبزادہ اجمل حسین ۔متولد۲۹شعبان ۱۳۶۶ھ ۔متوفی۸ محرم ۱۳۶۷ھ۔
۳۔صاحبزادہ لیاقت حسین اس وقت موجودہیں۔
۴۔صاحبزادہ جمیل حسین اس وقت موجودہیں۔
۲۔سیّد غلام رسول شاہ برق ۔متولد ۶ محرم ۱۳۴۳ھ ۔یہ صاحب علم و فضل و شاعر ہیں۔سلسلہ نوشاہیہ کی اشاعت کا خاص خیال رکھتے ہیں۔تشکیل پاکستان کے زمانہ میں چک سواری سے رہائش منتقل کرکے ٹِھل ضلع جہلم میں چلے آئے ہیں۔پنجابی زبان میں ان کی سی حرفیاں و اشعار کافی ہیں۔ ایک رسالہ موسومہ لوامع البرکات فی تحقیق السادات تالیف کیاہے۔میری کتابوں شریف التواریخ اور تاریخ عباسی اور انوارنوشاہیہ وغیرہ کے مسودات میں سے تاریخیں اخذکرکے اپنی کتابوں میں درج کیاکرتے ہیں۔لیکن حوالہ دینے سے گریزکرتے ہیں۔
ان کے پانچ لڑکے ہیں۔
۱۔صاحبزادہ صفدرحسین شاہ۔متولد منگلوار۳۔ربیع الآخر ۱۳۶۶ھ۔
۲۔صاحبزادہ تصوّر حسین شاہ۔متولدجمعہ ۲۰ ربیع الاوّل ۱۳۶۸ھ۔
۳۔صاحبزادہ رضاحسین شاہ ۔متولد جمعہ ۲۳رجب ۱۳۶۹ھ۔
۴۔صاحبزادہ ظاہرشاہ۔متولد بدھوار ۲۷ ربیع الآخر ۱۳۷۲ھ۔
۵۔صاحبزادہ قطب شاہ۔متولدہفتہ ۴ صفر۱۳۷۴ھ۔
۳۔صاحبزادہ غلام سرورشاہ۔سلمہ اللہ۔متولدہفتہ ۲۷جمادی الآخرۃ ۱۳۴۸ھ۔یہ اس وقت موجود ہے۔
۴۔صاحبزادہ معروف حسین شاہ۔مدعمرہٗ۔متولد ہفتہ ۲۹ربیع الاوّل ۱۳۵۵ھ۔میٹرک تک تعلیم پائی۔اب دینی علوم کی تحصیل میں مشغول ہے۔
تاریخ وفات
سیّد چراغ محمد کی وفات سوموارکی رات۔سولہویں ربیع الثانی ۱۳۶۶ھ میں ہوئی۔آپ کامزارموضع چک سواری۔ضلع میرپور۔علاقہ آزادکشمیرمیں ہے۔
مادہ تاریخ آیت شریف "فان ذٰالک من عزم الامور"
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)