آپ سیّد محمد سعید دُولابن سیّد ہاشم دریادل نوشاہی رحمتہ اللہ علیہ کے چوتھے بیٹےتھے۔بیعت و اجازت حضرت سیّد شاہ عصمت اللہ حمزہ پہلوان برخورداری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۱؎ ۔ کاغذات مال میں آپ کا نام نصراللہ درج ہے۔
فیضان کا ظہور
آپ کے برکات و فیضان کا اکثر ظہورضلع میرپورریاست کشمیر میں تھا۔ اس علاقہ کے لو گ بکثرت آپ کے ارادت مندوں سے تھے۔چنانچہ آپ ان کی محبت کے باعث اُسی علاقہ میں سکونت گزین ہوگئے۔
اولاد
آپ کے ایک ہی فرزند سیّد قادر بخش رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
؎ سیّدقادر بخش رحمتہ اللہ علیہ کے دو بیٹے تھے۔سیّد امیربخشؒ۔سیدنورحسنؒ۔
؎ سیّدامیر بخش رحمتہ اللہ علیہ کے تین بیٹے تھے۔سیّد غلام شاہ عرف غلام نبی لاولد۔
سیّد گوہرشاہ لاولد۔سیّد گلاب شاہ رحمتہ اللہ علیہ عرف گُلاب دین۔ یہ ۱۲۶۶ھ میں چک
پٹھاناں علاقہ جمّوں میں چلے گئے۔
؎ سیّد گلاب شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے ایک ہی فرزند سید جعفرالدین رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
جولاولد فوت ہوئے۔سیّد نورحسن بن سیّد قادر بخش رحمتہ اللہ علیہ کا ذکرچھٹے باب میں
آئے گا۔
مدفن
سیّد فقیراللہ کا مزارموضع سہرمنڈی فجوخاں والی۔تحصیل کوٹلی۔ضلع میرپور میں ہے۔ وفات ۱۱۹۴ھ
۱؎ مناقبات نوشاہیہ ۱۲۔۲؎یہ ۱۲۶۶ھ میں چک سادہ متصل گجرات چلے گئے۱۲ سیّد شرافت
(شریف التواریخ جلد نمبر ۲)