آپ سیدعبدالرسول بن سیّدمحمدسعیددُولاہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے پانچویں بیٹے تھے۔کاغذات مال میں فتح محمد نام ہے۔سیّد فتح محمدبن ضیأاللہ رسول نگری کےمریدوخلیفہ تھے۔
مندرانوالہ میں ورود
آپ دورانِ شباب میں ضلع سیالکوٹ میں تشریف لے گئے۔ ۱۳۵۴ھمیں آپ نے مَندرانوالہ متصل ڈسکہ میں سکونت اختیارکی اورمدت العمروہیں رہے۔ گاؤں سےغربی جانب ڈیرہ کیا۔اس سے پہلے وہاں جنوں کامسکن تھا۔آپ نے بزورِ کرامت اُن کو ہمیشہ کے لیے نکال دیا۔مریدوں نے آٹھ گھماؤں زمین نذرانہ میں فی سبیل اللہ دے دی۔جو آج تک آپ کی اولاد کے پاس موجودہے۔
اولاد
آپ کے دوبیٹے تھے۔
۱۔سیّد بوٹے شاہ رحمتہ اللہ علیہ
۲۔سیّد محمد بکش المعروف محمد شاہ رحمتہ اللہ علیہ
مدفن
سیّد فتح الدین کی قبرمَندرانوالہ ضلع سیالکوٹ میں گاؤں سے مغربی جانب ہے۔ہرسال ماہ ہاڑ کی پہلی جمعرات کو ختم شریف ہوتاہے۔
وفات ۱۲۶۳ھ
(شریف التواریخ جلد نمبر ۲)