خلف الرشیدسیّد بدرالدین بن سیّد حسن محمد بن سیّدنورعلی مجذوب ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ ساکن بلوارا۔
تاریخ ولادت
آپ کی ولادت پچیسویں شوال ۱۲۹۰ھ میں ہوئی۔
مادۂ تاریخ "نویدخیریت"۔
اخلاق وعادات
آپ روشن رخسار۔بڑے فقیردوست بارعب وجلالیّت تھے۔آپ کی زبان پُرتاثیرتھی۔بزرگوں کے حالات آپ کو بہت یاد تھے۔آپ کے دادا۔پرداداکے حالات میں نے آپ کی زبان سے ہی لکھے تھے۔کوہستان میں آپ کا فیض عام جاری تھا۔بہت لوگ آپ سے فیضیاب ہوئے۔
اولاد
آپ کے دوبیٹے تھے۔
ا۔صاحبزادہ سیّدحسن مرحوم۔
۲۔صاحبزادہ فیض حسن مرحوم۔ ان کا لڑکاعبدل نام اس وقت بلوارامیں موجودہے۔
آپ کی ایک بیٹی سیّدہ بیگم بی بی نام ہے۔جوحکیم سیّد احسن ولی بن سیّد واصل حق برخورداری رحمتہ اللہ علیہم لاہوری کی منکوحہ ہے۔
وفات
سیّد فضل احمد کی وفات تقریباً ۱۳۶۰ھ میں ہوئی ۔قبربلوارا۔ضلع میرپورآزادکشمری میں ہے۔
مادۂ تاریخ ہے "ذی احترام"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)