آپ سیّد احمد الدین بن سیّد غلام رسول المعروف غلام شاہ کے فرزند دلبند اور اپنے عم بزرگ سیّد اللہ دتہ کے مریدتھے۔صاحب کمال مستجاب الدعوات تھے۔جوان عمرمیں لاولد فوت ہوئے۔
تاریخ وفات
سیّد فضل حسین کی وفات بروزشنبہ نوویں محرم الحرام ۱۳۳۶ھ میں ہوئی۔قبر چک سواری میں ہے۔
مادۂ تاریخ ہے "خورشید روئے"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)