آپ سیّد اللہ جوایابن سیّد حسن محمد ہاشمی راجَوری والہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغرتھے۔بیعتِ طریقت واجازت پیرمحمد شاہ بن شیخ گوہرشاہ سلیمانی رنملوی سے تھی۔وہ مرید اپنے والد شیخ گوہر شاہ
بن شیخ ماہی شاہ سلیمانی رحمتہ اللہ علیہ کے۔
اولاد
آپ کےچاربیٹے تھے۔
۱۔سیدمہتاب دین لاولد۔
۲۔سیّد محمد حسین ۔
۳۔سیّد محمد شریف ۔
۴۔سیّد فضل حسین۔موخرالذکرتینوں موجودہیں۔
یارطریقت
آپ کے ایک مریدسیّد محمد عالم بن سیّد نظام الدین برخورداری ساکن بَڑجُن تھے۔
تاریخ وفات
سیّد گلاب دین کی وفات ۱۹شعبان ۱۳۴۷ھ میں ہوئی۔آپ کی قبرٹھیکریاں علاقہ راجَوری۔مقبوضہ کشمیر میں ہے۔
مادۂ تاریخ ہے "گلاب مستعد گشت"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)