آپ کانام بعض تحریروں میں غلام رسول اوربعض جگہ غلام شاہ لکھاہے۔آپ سیّد حسن محمد بن سیّد خان مُلک ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغر اور مریدوخلیفہ تھے۔بقول دیگرشیخ گوہرشاہ بن شیخ ماہی شاہ سلیمانی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ کی بیعت سے مشرف تھے۱؎۔
تاریخ ولادت
آپ کی ولادت ۲۹ ربیع الاوّل ۱۲۱۹ھ کو ہوئی۔
تعلیم
آپ نے علم ظاہری اپنے عم عالی قدرسّد عظیم اللہ بن سیّد خان مُلک سے پڑھا۔بارہ سال ترک و تجرید میں گذارے۔علاقہ راجوری کے کئی ہندوآپ کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے۔آپ ماہ ذی الحجہ ۱۲۸۰ھ میں موضع رن مل سے چل کرموضع ٹھیکریاں علاقہ راجوری میں چلے گئے۔
اولاد
آپ کے دوبیٹے تھے۔
۱۔سیّدغوث محمدرحمتہ اللہ علیہ م ۳۰ذیقعد۱۳۵۶ھ۔ان کے ایک فرزندسیّد نواب الدین رحمتہ اللہ علیہ تھے ۔
۲۔سیّد گلاب دین رحمتہ اللہ ۔ان کا ذکرآٹھویں باب میں آئے گا۔
یاران طریقت
آپ کے مریدوں میں سے سیّد قلندرشاہ رحمتہ اللہ علیہ اورمنشی ناصرالدین رحمتہ علیہ قابل ذکر ہیں۔
تاریخ وفات
سیّد اللہ جوایاکی وفات۱۳۰۹ھ میں ہوئی اورقبرموضع ٹھیکریاں علاقہ رَاجَوری ضلع ریاسی۔ریاست
جمّوں میں ہے۔
مادہ تاریخ "مکان بہشت یافت"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)