آپ شیخ قطب الدین بن شیخ محمد غوث صاحب چاوہ والہ رحمتہ اللہ علیہ کےفرزندارجمندتھے۔خرقہ خلافت و اجازت شیخ غلام حسن بن شیخ بڈھاصاحب سلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیا۔
تعلیم
آپ نے ابتدأ میں قرآن مجید حفظ کیااور قدرے تعلیم ظاہری بھی پائی ۔ اسرارطریقت و حقیقت سے واقف تھے۔
اخلاق و عادات
آپ خلیق ،حلیم الطبع،شریعت کے پابندتھے۔عبادات و طاعات میں یکتا تھے۔ حرمین شریفین کے حج و زیارت سے مشرف ہوئے۔
فیض صحبت کا حصول
آپ ہرسال عُرس بِھڑی شاہ رحمان پر حاضرہواکرتے۔وہاں حضرت مولانا سیدحافظ قُل احمد صاحب پاک ذات نوشاہِ ثانی برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ کی ملاقات و زیارت سے مستفیض ہاکرتے اور قرآن مجید کا دَورکیاکرتے۔اُن کی صحبت سراپابرکت سے فیض حاصل کیاکرتے۔
سورۂ یٰسٓ کی اجازت دینا
ایک مرتبہ سائیں علم الدین فقیر نوشاہی برقندازی ساکن کرنب بلوچ ضلع راولپنڈی نے آپ کی خدمت میں عرض کیاکہ مجھے سورۂ یٰسٓ کے پڑھنے کاطریقہ ارشاد فرمایاجاوے۔توآپ نے اس طرح طریقہ بتایا۔
۱۔بسم اللّٰہشریف سات بارپڑھے۔
۲۔یٰسٓدوبار۔
۳۔ہرلفظ مبینسات مرتبہ تکرار کرے۔
۴۔سلام قولاً من رب رحیم۔گیارہ مرتبہ۔
۵۔ اولیس الذیالآیتہ تین بار۔
اوّل آخریہ درود شریف ایک بار پڑھے۔اللّٰہم صل علی سیّدنامحمد وعترتہ بعدد کل معلوم لک۔
اولاد
آپ کے دوبیٹے ہوئے۔
۱۔حافظ حاجی شیخ علی محمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ ان کاذکردسویں باب میں آئے گا۔
۲۔حاجی شیخ ولی محمد صاحب مدظلہ العالی ۔یہ دومرتبہ زیارت حرمین الشریفین سے مشرف ہوئے ہیں۔اہل شریعت و طریقت ہیں۔یہ سائیں فضل شاہ صاحب ساکن کوٹ ہَےسنگھ ضلع گوجرانوالہ کے مرید ہیں۔وہ سلسلۂ رحمانیہ کے فقیروں میں سے تھے۔شیخ صاحب اس وقت ۱۳۷۵ھ میں موجود ہیں۔چاوہ شریف میں سکونت رکھتے ہیں۔اکثرصاحبزادگان رحمانیہ بِھڑی والہ ان کے حلقہ بیعت میں داخل ہیں۔ان کے تین بیٹے ہیں۔صاحبزادہ عبدالرحمٰن ۔صاحبزادہ شیرمحمد۔صاحبزادہ عبداللہ ۔تینوں موجودہیں۔
یارانِ طریقت
آپ کے خواص احباب یہ تھے۔
۱۔شیخ کرم شاہ بن شیخ احمد شاہ صاحب سلیمانی اگرویہ والہؒ ہیڈخانکے ضلع گوجرانوالہ
۲۔شیخ فقیر بخش صاحب رحمتہ اللہ علیہ بَسرا سیالکوٹ
۳۔میاں بوٹے شاہ میاں امیر شاہ صاحب رحمانی رحمتہ اللہ علیہ بھڑی شریف گوجرانوالہ
۴۔میاں ابراہیم بن میاں پیربخش رحمانی رحمتہ اللہ علیہ بھڑی شریف گوجرانوالہ
۵۔میاں کرم الٰہی بن میاںشمس الدین صاحب رحمانی رحمتہ اللہ علیہ بھڑی شریف گوجرانوالہ
۶۔حاجی امام الدین بن میاں کرم الدین صاحب رحمانی رحمتہ اللہ علیہ بھڑی شریف گوجرانوالہ
۷۔میاں میراں بخش بن میاں محمد الدین صاحب رحمانی رحمتہ اللہ بھڑی شریف گوجرانوالہ
۸۔میاں محبوب عالم بن میاں علم الدین صاحب رحمانی رحمتہ اللہ بھڑی شریف گوجرانوالہ
۹۔میاں غلام محمدبن میاں الٰہی بخش صاحب رحمانی رحمتہ اللہ علیہ بھڑی شریف گوجرانوالہ
۱۰۔میاں وریام محمد بن میاں الٰہی بخش صاحب رحمانی رحمتہ اللہ علیہ بھڑی شریف گوجرانوالہ
۱۱۔میاں محمد الدین بن میاں گلاب شاہ صاحب رحمانی رحمتہ ا للہ علیہ بھڑی شریف گوجرانوالہ
۱۲۔میاں عبداللہ صاحب بن میاں علم الدین رحمانی رحمتہ اللہ علیہ بھڑی شریف گوجرانوالہ
۱۳۔میاں روشن دین صاحب درویش قوم موچی کوٹ مومن سرگودہا
مدفن
شیخ شمس الدین کی وفات ۱۳۳۲ھ میں ہوئی۔قبر چاوہ شریف ضلع سرگودھا میں ہے۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)