آپ سیّد خان مُلک بن سیّد براہم شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند ثانی اور مریدو خلیفہ تھے۔آپ صاحب عبادت تھے۔تلاوت قرآن مجید اورنوافل بکثرت پڑھاکرتے تھے۔۱۳۵۴ھ میں اپنے بھائی کے ہمراہ ٹِھل ۔سلطان پور میں چلے گئے۔
اولاد
آپ کے تین بیٹے تھے۔
ا۔سیّد صاحبزادہ رحمتہ اللہ علیہ ۔
۲۔سیّد اللہ جوایارحمتہ اللہ علیہ ۔
۳۔سیّد غلام رسول رحمتہ اللہ علیہ ۔
۱؎ سیّد صاحبزادہ رحمتہ اللہ علیہ کا نکاح سیّدہ عظیم بی بی بنت سیّد محمد بخش بن سیّد محمد جعفر
ہاشمی رحمتہ اللہ علیہم سے ہواتھا۔ان کے دوبیتےتھے۔سیّد امیرالدین رحمتہ اللہ علیہ
متولد۱۳۴۳ھ ۔سیّد علم الدین رحمتہ اللہ علیہ ۔
؎ سیّد امیرالدین کے ایک فرزند سیّد غلام محمد رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
؎ سیّد غلام محمدرحمتہ اللہ علیہ کے دو بیٹے ہیں۔سیّد فقیر محمد۔سیّد فضل حق۔
دونوں موجود ہیں۔
؎ سیّد فقیرمحمدکےدوبیٹے صاحبزادہ طفیل حسین رحمتہ اللہ علیہ اورصاحبزادہ تلطف
حسین موجود ہیں۔
؎ سید علم الدین بن سیّد صاحبزادہ رحمتہ اللہ علیہ کانکاح سیّدہ بہشت بی بی بنت سیّد
رحیم بخش بن سیّد محمدبخش ہاشمی رحمتہ اللہ علیہم سے ہواتھا۔ان کے تین بیٹے ہوئے۔
سیدغلام حسن لاولد۔سیّد غلام حسین رحمتہ اللہ علیہ ۱۳۶۹ھ ۔سیّد نبی حسین۔
؎ سیّدغلام حسین کا ایک فرزند صاحبزادہ عبدالرحمٰن موجودہے۔
؎ سیّد نبی حسین کے تین بیٹے ہیں۔صاحبزادہ فضل الرحمٰن ۔صاحبزادہ محمد اشرف
صاحبزادہ محمد اصغر۔تینوں موجودہیں۔
۲؎ سیّد اللہ جوایا رحمتہ اللہ علیہ ان کا ذکرساتویں باب میں آئے گا۔
۳؎ سیّد غلام رسول رحمتہ اللہ علیہ ان کا ذکر ساتویں باب میں آئے گا۔
تاریخ وفات
سیّد حسن محمد کی وفات اتوار۔چودھویں شعبان ۱۲۶۴ھ میں ہوئی۔قبر گورستانِ نوشاہیہ میں ہے۔
(شریف التواریخ جلد نمبر ۲)