آپ کا اصلی نام غلام حسین المعروف حسین شاہ تھا۔آپ سیّد بوٹے شاہ بن سیّد فتح الدین مندرانوالیہ رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے بیٹے تھے۔بیعت و خلافت اپنے چچاسیّد محمد بخش المعروف محمد شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے رکھتے تھے۔
آپ کے چار بچّے ہوئے۔مگروہ بچپن میں ہی انتقال کرگئے۔
یارانِ طریقت
آپ کے خاص مریدیہ تھے۔
۱۔سیّدفضل شاہ بن سیّدپیراں دتہ ہاشمی برادرزادہ آنجناب رحمتہ اللہ علیہم مَندرانوالہ ضلع سیالکوٹ
۲۔سردارشاہ بن پیراں دتہ ہاشمی برادرزادہ آنجناب رحمتہ اللہ علیہم مَندرانوالہ ضلع سیالکوٹ
۳۔سیّد علی محمد بن سیّد اللہ دتہ ہاشمی برادرزادہ آنجناب رحمتہ اللہ علیہم مَندرانوالہ ضلع سیالکوٹ
۴۔سیّد نبی بخش بن سیّد اللہ دتہ ہاشمی برادرزادہ آنجناب رحمتہ اللہ علیہم مَندرانوالہ ضلع سیالکوٹ
۵۔صاحبزادہ سیدمحمد بن سیّد فضل شاہ ہاشمی رحمتہ اللہ علیہم مَندرانوالہ ضلع سیالکوٹ
۶۔حیات محمد ماہی مَندرانوالہ ضلع سیالکوٹ
۷۔الٰہ دین گلگو مَندرانوالہ ضلع سیالکوٹ
۸۔پیراں دتہ ترکھان وانڈھو ضلع سیالکوٹ
۹۔الٰہ بخش ترکھان وانڈھو ضلع سیالکوٹ
سیّدحسین شاہ کی قبرمندرانوالہ ضلع سیالکوٹ میں ہے۔
وفات ۱۳۳۳ھ۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)