آپ سیّد بوٹے شاہ بن سیّد کرم شاہ چک سادووالہ رحمتہ اللہ علیہ کےبڑے بیٹے اورمریدو خلیفہ تھے۔ بزرگی اوردرویش میں کمال تھے۔سعادت ونجابت وفضیلت موروثی رکھتےتھے۔
اولاد
آپ کے پانچ بیٹے تھے۔
۱۔سیّد محمد شاہ۔
۲۔سیّد دیدارشاہ۔
۳۔سیّد شرف شاہ۔
۴۔سیّد معصوم شاہ۔
۵۔سیّد بغداد شاہ لاولد۔
؎ سیّدمحمدشاہ ۔اپنے آبائی گاؤں چک سادہ رہائش منتقل کرکے ڈھوڈووال ضلع سیالکوٹ میں
تشریف لے گئے۔صاحب رعب واقبال اور جاہ وجلال تھے۔ان کے تین بیٹے ہوئے۔
سیّد صالح محمد۔سیّد جلال شاہ۔سیّد پیرشاہ۔
؎ سیّد صالح محمد کے ایک فرزند سیّد عنایت شاہ ۔اس وقت ۱۳۵۲ھ میں موجود ہیں اور
صاحب اولادہیں۔
؎ سیّد جلال شاہ بن محمد شاہ۔سرپر ٹوپی درویشانہ رکھتے ہیں۔ضعیف العمرموجودہیں۔
؎ سیّد پیرشاہ بن محمد شاہ ۔بڑے خوش اخلاق ہیں۔فقیر سیّد شرافت عافاہ ربہٗ کو دومرتبہ
ملاقات ہوئی۔نہایت عزّت واحترام سے پیش آئے۔ان کے دوصاحبزادے سیّد علی
اصغر وسیدعلی اکبر۔نوجوان تعلیم یافتہ ہیں۔تینوں باپ بیٹے اس وقت موجودہیں۔
؎ سیّد دیدار شاہ بن جِھناں شاہ کے تین بیٹے تھے۔پیرسَید شاہ۔سید حیات شاہ لاولد۔
سیّد انورشاہ۔
؎ پیرسید شاہ کے دوبیٹے تھے۔سیّد بغداد شاہ۔سیّد محمدظریف ۔دونوں بچپن میں فوت
ہوگئے۔
؎ سیّد انورشاہ بن دیدارشاہ کے ایک فرزند سیّد ریاض حسین موجودہیں۔
؎ سیّد معصوم شاہ بن جھناں شاہ کے دو بیٹے ہیں۔سیّد عاشق محمد ۔سید سردارشاہ دونوں
اِس وقت موجود ہیں۔
تاریخ وفات
سیّدجِھناں شاہ کی وفات ۱۳۰۷ھ میں ہوئی۔آپ کی قبر چک سادہ گورستانِ صالحیہ میں ہے۔
قطعہ تاریخ
غریق لجئہ عرفاں جِھناں شاہ
|
چوگشت اورابمہدِقُربِ حق جا
|
سنینِ وصلِ اُوجسم زہاتف
|
جوابم گفت ۔خوابِ راحت افزا۱۳۰۷
|
مادۂ تاریخ "خورشیدِ صوفیا"۔
(سریف التوایخ جلد نمبر ۲)