آپ کانام کرم الٰہی صاحب تھا۔آپ سیّد حیدرشاہ بن سیّد محمد نیک رحمتہ اللہ علیہ کے چوتھے بیٹے تھے۔ بیعت وخلافت شیخ غلام حسن بن شیخ بڈھاسلیمانی بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔جن کا ذکر طبقہ چہارم۔آٹھویں باب میں آئے گا۔
اخلاق
آپ درویشانہ اخلاق رکھتے۔رحمدل اور مہربان تھے۔چونکہ افیون کھانے کے عادی تھے۔ اس لیےآپ لوگوں کی زبان میں "افیمی" مشہورتھے۔
اولاد
آپ کانکاح سیّد امیربی بی بنت سیّد علم الدین بن سیّد علی محمد برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سے تھا۔ان کے بطن سےکوئی اولاد نرینہ نہیں ہوئی۔صرف دوبیٹیاں ہوئیں۔پہلی کا نام سیدہ حسن بی بی ہےمنکوحہ سیّد حبیب اللہ بن سیّد اقبال علی برخورداری ساہنپالوی دوسری سیّد ہ حسین بی بی زوجہ سیّد فضل شاہ ساکن مندرانوالہ رحمتہ اللہ علیہ ۔
یارانِ طریقت
آپ کے خواص مُرید یہ تھے۔
۱۔میاں غلام مصطفےٰ بن میاں سلطان مست سچیاری رحمتہ اللہ علیہ نوشہرہ شریف ضلع گجرات
۲۔حاجی الحرمین میاں نواب علی بن میاں میراں بخش سجادہ نشین نوشہرہ شریف ضلع گجرات
سیّد کرم الٰہی کی قبرگورستان نوشاہیہ میں ہے۔
وفات ۱۳۲۰ھ۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)