آپ سیّد محمد بخش بن سیّد محمد جعفرہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے بیٹے تھے۔خرقہ خلافت سیّد فتح محمد بن سیّد ضیأاللہ برخورداری رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کیا۔سخاوت و شجاعت کے اوصاف سے موصوف تھے۱؎۔
اولاد
آپ کے ایک فرزند سیّد غلام رسول رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
آپ کی دوبیٹیاں تھیں۔
۱۔سیّدہ رسول بی بی رحمتہ اللہ علیہ منکوحہ سیّد راجے شاہ بن سیّد حیدرشاہ ہاشمی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ۔
۲۔سیّدہ فضل بی بی منکوحہ میاں غلام حسن بن میاں قطب الدین حفظانہ رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ۔
سیّد کریم بخش کی قبرگورستان نوشاہیہ میں ہے۔
وفات ۱۲۸۹ھ۔
۱؎مناقبات نوشاہیہ ۱۲ سیّد شرافت
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)