آپ سیّد براہم شاہ بن سیّد محمدسعیددُولارحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغر اورمُریدو خلیفہ تھے۔آپ زاہد عابد متقی و پرہیزگارتھے۔سہنپال میں سکونت رکھتے۔کاغذاتِ مال میں آپ کا نام خان محمد تحریر ہے۔
اولاد
آپ کے تین بیٹے تھے۔
۱۔سیّد قطب الدینرحمتہ اللہ علیہ ۔
۲۔سیّدحسن محمدرحمتہ اللہ علیہ ۔
۳۔سیّد عظیم اللہرحمتہ اللہ علیہ۔
۱۔ سیّد قطب الدینؒ ۱۲۵۴ھ میں موضع ٹِھل متصل سلطان پور گکھڑاں ضلع جہلم
میں چلےگئے تھے۔ان کے چار بیٹے تھے۔سیّد بہاول بخشؒ۔سیّد دیداربخشؒ
سیّد پیر بخشؒ لاولد۔سیّد شہاب الدینؒ لاولد۔
سیّد بہاول بخش رحمتہ اللہ علیہ کے ایک فرزند سیّد نورعالم رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
؎ سیّد نورعالم کے پانچ بیٹے تھے۔سیّد نیک محمد ؒ۔سیّد شیرمحمدؒلاولد۔سیّد غلام محمدؒ لاولد
سیّد سردار محمد لاولد۔سیّد گلزارمحمد لاولد۔
؎ سیّد نیک محمدؒ کے ایک فرزند سیّد سلطان علی ؒ تھے۔متوفی ۵ ربیع الاوّل ۱۳۵۴ھ۔
؎ سیّد سلطان علی ؒ کےدو بیٹے ہوئے۔صاحبزادہ عبدالعزیز۔صاحبزادہ محمدنذیر
یہ دونوں موجودہیں۔
؎ صاحبزادہ عبدالعزیزکاایک لڑکامحمد اشرف نام موجودہے۔
؎ سیّد دیداربخش بن سیّد قطب الدین ؒ کے دوبیٹے تھے۔سیّد اللہ دتہ ؒ ۱۳۳۶ھ
سیّد پیر محمد ؒ ۱۳۲۲ھ۔
؎ سیّداللہ دتہؒ کے ایک فرزند سیدمحمدعالم تھے۔(متوفی ۱۳۴۰ھ)
؎ سیدمحمد عالم ؒ کے ایک ہی فرزندسیّد محمد افضل موجود ہیں۔
؎ سیّد محمد افضل کا ایک لڑکاصاحبزادہ تصدّق حسین موجودہے۔متولد۸ذیقعد ۱۳۶۰ھ۔
؎ سیّد پیرمحمدبن سیّد دیدار بخشؒ کے دوبیٹے ہیں ۔سیّد فقیر محمد ۔سیّد حفیظ علیؒ ۔دونوں اس
وقت موجودہیں۔
؎ سیّد فقیر محمد کاایک لڑکاصاحبزادہ محمد عباس موجودہے۔سلمہ اللہ۔
۲۔ سیّد حسن محمد بن سیّد خان ملکؒ کاذکر چھٹے باب میں آئے گا۔
۳۔ سیّدعظیم اللہ بن سیّد خان مُلک ؒ کے دوبیٹےتھے۔سیّد عطرالدینؒ ۔سیّد نواب الدینؒ۔
؎ سیّد عطرالدینؒ کاذکر ساتویں باب میں آوے گا۔
؎ سیّد نواب الدین ؒ ۱۲۷۲ھ میں علاقہ جمّوں میں چلے گئے۔اِن کے ایک فرزند
سیّد امام الدینؒ تھے جو لاولد فوت ہوئے۔
تاریخ وفات
سیّد خان ملک کی وفات تیسری رجب ۱۱۷۰ھ میں ہوئی۔مدفون گورستانِ نوشاہیہ۔
مادۂ تاریخ "خان ملکِ عصر"
(شریف التواریخ جلد نمبر ۲)