آپ سیّد شاموں شاہ بن سیّد عبدالرسول ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ ساکن چک سادہ کے بڑے بیٹے تھے۔ نیک خو۔پارساخدایادتھے۔موضع رنمل میں سکونت رکھتے۔زراعت پیشہ کیاکرتے۔
اولاد
آپ کے چاربیٹے تھے۔
۱۔سیّد غلام قادررحمتہ اللہ علیہ۔
۲۔سیّد فیض بخش رحمتہ اللہ علیہ ۔
۳۔سیدمعظم الدین عرف موجدین رحمتہ اللہ علیہ ۔
۴۔سید عالم الدین۔
؎ سید غلام قادر کا نکاح سیدہ فضل بی بی بنت سیّد فتح الدین بن سیّد خدابخشؒ برخورداری
ساہنپالوی سے ہوا۔ان کے دوبیٹے تھے۔سیّد پیرمحمدؒ۔سیّد اللہ دتہؒ۔
؎ سیّد پیرمحمد رحمتہ اللہ علیہ کا ذکرآٹھویں باب میں آوےگا۔
؎ سیّداللہ دتہ ؒتاش کھیلنے کے شوقین تھے۔ان کا ایک بیٹا صاحبزادہ نورمحمد نام تھا۔ جو بچپن
میں انکی زندگی میں ہی انتقال کرگیا۔
؎ سیّد فیض بخش ؒ کانکاح سیّدہ رحیم بی بی بنت سید محمد بخش بن سید محمد جعفرہاشمی ؒ سے ہوا۔
ان کے دوبیٹے تھے۔سید بڈھے شاہ۔سیّد محمدؒ۔
؎ سیّدمعظم الدینؒ کے تین بیٹے تھے۔سیدفضل الدین عرف فیض دین۔سیّدمحمد حیاتؒ
عرف حیات بخش رحمتہ اللہ علیہ ۔سیّدسلطان امیرلاولد۔
؎ سیّد فضل الدین ؒ شیخ گوہر شاہ بن شیخ ماہی شاہ سلیمانی رنملوی ؒ کے مریدتھے۔ان کا
ایک لڑکاصاحبزادہ نذرمحمد تھاجو لاولد فوت ہوا۔
؎ سیّد محمد حیات رحمتہ اللہ علیہ کاایک لڑکاسیّد پیراں دِتّہ تھا۔اس کا ایک بیٹا فضل حسین
نام موجودہے۔
؎ سیّدعالم الدین ؒ کے ایک فرزندسیّد محمد الدین ؒ تھے جو لاولدفوت ہوئے۔
تاریخ وفات
سیّد لطف الدین کی تاریخ وفات منگلوار۔۱۶جمادی الاولیٰ ۱۲۵۷ھ مطابق ۲۳ہاڑ۱۸۹۸بکرمی میں ہوئی۔قبرگورستانِ نوشاہیہ میں ہے۔
مادہ ہائے تاریخ
آیت شریف وَالشَّمسِ وَضُحٰھَا
(شریف التواریخ جلد نمبر ۲)