آپ سیّد علیم اللہ بن سیّد عبدالواسع چک سادہ والہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداصغر اور مریدو خلیفہ تھے۔اپنے وقت میں امام طریقت و مقتدائے حقیقت تھے۔
زہد وعبادت
آپ زہدوعبادت وکشف وکرامت میں مشہور تھے۔اپنے اقران و معاصرین سادات میں سے بلند مقام والے تھے۔آپ سے اکثرلوگ فائزالمرام ہوئے۔
ایک جذامی کو تندرست کرنا
منقول ہے کہ موضع بَن باجواہ میں آپ کاایک مریدرمضان شاہ نام تھا۔آپ کسی سبب اُس سے ناراض ہوگئے۔نظر جلالیت سے دیکھا تواس کو جذام ہوگیا۔گاؤں سے الگ ہوگیا۔کچھ عرصہ کے بعد آپ وہاں تشریف لے گئے اُس نے منت زاری کرکےآپ کو راضی کیا۔آپ نے اُس کے جسم پر ہاتھ پھیراتووہ اسی وقت تندرست ہوگیا۔
آپ کی کوئی اولاد صلبی باقی نہ رہی۔
یارانِ طریقت
آپ سے اکثرلوگ فیضیاب ہوئے۔
۱۔ باباگلّو شاہ کورے کے ضلع سیالکوٹ
۲۔ باباماہن شاہ تَرسکّہ ضلع سیالکوٹ
۳۔ باباحاجی شاہ شادی مَتّہ ضلع سیالکوٹ
۴۔ بابارمضان شاہ بَن باجواہ ضلع سیالکوٹ
تاریخ وفات
سیّد معصوم شاہ کی وفات ۱۲۳۰ھ میں ہوئی۔قبرگورستانِ صالحیہ میں ہے۔
مادۂ تاریخ "نیک نظر"۔
(سریف التوایخ جلد نمبر ۲)