ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے۔ (۱) صفوان بن محمد (۲) عبد اللہ بن صفوان (۳) خالد بن صفوان۔ یہ کوفی تھے اور شعبی کے بغیر کسی اور نے ان سے روایت نہیں کی۔
ابو یاسر نے باسنادہ عبد اللہ بن احمد سے، اس نے اپنے والد سے، اس نے محمد بن جعفر سے، اُس نے شعبہ سے اُس نے عاصم الاحول سے، اُس نے شعبی سے اُس نے محمد بن
صفوان سے روایت کی، کہ اس نے دو خرگوش شکار کیے اور مروہ پر ذبح کرکے حضور اکرم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے مجھے ان کے کھانے کی اجازت دے دی۔
ابو الاحوص نے اسے عاصم سے اس نے شعبی سے اس نے محمد بن صفوان سے روایت کی ابو عوانہ نے یہ روایت عاصم سے اس نے شعبی سے بیان کی اور آگے محمد بن صفوان یا صفوان
بن محمد لکھا ہے۔ اسی طرح حصین نے شعبی سے اور آخر میں محمد بن صیغی تحریر کیا ہے۔ واللہ اعلم ابو عمر کہتا ہے یہ دو آدمی ہیں محمد بن صفوان اور محمد بن صیفی
الانصاری جس کا ذکر آگے آئے گا اور اسے وہ درست خیال کرتا ہے واقدی کی روایت کے مطابق ان کا نام ابو مرحب محمد بن صفوان ہے شعبی نے ان سے خرگوش کے بارے میں
روایت کی ہے ان کی نسل آگے نہیں چلی تینوں نے اس کی تخریج کی ہے۔