آپ سیّد فضل الدین بن سیّد حیدرشاہ رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے بیٹے تھے۔نیک اوصاف والے محترم بزرگ تھے۔مدّت العمر پیشہ کاشتکاری کرتے رہے۔سفید ریش تھے۔رَن مل میں سکونت رکھتے۔
اولاد
آپ کانکاح سیّدہ حسین بی بی بنت سیّد گلاب شاہ بن سیّد سکندرشاہ ہاشمی ساکن چک سادہ سے ہواتھا۔ان کے بطن سے اولاد ہوئی۔
آپ کے دو بیٹے ہوئے۔
۱۔سید عاشق حسین۔
۲۔سیدمحمد حسین مرحوم لاولد۔
سیّد عاشق حسین اس وقت زندہ ہیں ۔ان کا نکاح سیّدہ نورفاطمہ بنتِ سید محمد شاہ بن سیّد گلاب شاہ ہاشمی ساکن چک سادہ سے ہوا۔اس سے ایک لڑکاصاحبزادہ عارف حسین نام موجودہے۔
سیّد محمد علی رحمتہ اللہ علیہ صاحب ِ ذکرہذاکی دوبیٹیاں ہوئیں۔
۱۔سیّدہ حیات بیگم۔منکوحہ سیّد محمد حسین بن سیّد میراں بخش ہاشمی ساکن چک نمبر۱۴۔
۲۔سیّدہ شاہ بیگم۔منکوحہ سیّد فضل حسین بن سید غلام حسن برخورداری ڈھلوالہ رحمتہ اللہ علیہ ساکن ساہنپال شریف۔
تاریخ وفات
سید محمد علی کی وفات۔اتوارکی رات۔آٹھویں شوال ۱۳۶۴ھ میں ہوئی ۔ قبر گورستانِ نوشاہیہ میں ہے۔
مادۂ تاریخ ہے "روضہ صدرجہان"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)