خلفِ سوم سیّد ایزد بخش بن سیّد شمس الدین بن سیّد غلام محمد بن سیّد سلطان محمد بن سیّد محمد سعیددُولا رحمتہ اللہ علیہ ۔آپ کی بیعت طریقت و خلافت شیخ چنن شاہ بن شیخ صِدقی شاہ سلیمانی رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔صاحبِ علم و فقرتھے۔
نَندگڑھ میں ورود
زیادہ تر علاقہ سیالکوٹ میں آپ کا فیض جاری تھا۔بیمار آپ کے دَم درود سے شفاپاتے تھے۔آپ رَن مَل سے رہائش منتقل کر کے نندگڑھ میں سکونت پذیرہوئے۔
اولاد
آپ کے ایک ہی فرزند سیّد خوشی محمد رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
سیّد خوشی محمد رحمتہ اللہ علیہ کا سلسلہ پیری مریدی بہت تھا۔چندسال بعارضہ سوزاک بیماررہے۔ ان کی قبرنَند گڑھ میں اپنے والد صاحب کے پاس ہے۔ ان کے تین لڑکے ہوئے۔
۱۔صاحبزادہ فتح محمد سلمہ اللہ۔یہ ٹوپی پوش۔درویشانہ حال رکھتاہے۔پیدائشی طورپر اُوپرکے ہونٹ پر چاند گرہن کا نشان ہے۔اپنے داداصاحب کا عرس نَند گڑھ میں کرتاہے۔
۲۔صاحبزادہ ہادی حسین سلمہ اللہ۔رَن مل میں سکونت رکھتاہے۔
۳۔صاحبزادہ عطامحمد ۔یہ بچپن میں فوت ہوگیا۔
سیّد محمد علی کی قبرنَندگَڑھ ۔ضلع سیالکوٹ میں ہے۔
وفات ۱۳۱۰ھ۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)