آپ اولیاء عظام لاہور میں شمار ہوتے تھے۔ والد محترم کے وصال کے بعد مسندِ ارشاد پر بیٹھے۔ اور ایک کثیر مخلوق آپ کے حلقۂ ارادت میں آئی ۱۰۰۴ھ کے آخر میں فوت ہوئے۔ اور اپنے والد کے مزار کے پہلو میں دفن ہوئے۔ نواب محمد زمان خان نے جو امرائے مغلیہ میں بڑے جلیل القدر امیر تھے۔ آپ کے مزار پر گنبد بنایا۔
چوں محمد غوث از دار فنا جامع فیض است تاریخش بگو ۱۰۰۴ھ
|
|
کرد رحلت رفت در دارجناں تاج کامل سید الابرار خوان ۱۰۰۴ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)