آپ سیّد سلطان علی شاہ بن سید اکبرعلی شاہ سنگھوئی والہ رحمتہ اللہ علیہ کے اکلوتے بیٹے اورمرید وخلیفہ تھے۔آپ امیرطبع ۔نازک مزاج۔لیاقت و قابلیّت والے تھے۔مہمانوں کی خدمت ومدارات بہت کرتے۔اپنے والد کی زندگی میں ہی انتقال کیا۔۳۲سال عمرپائی۔
اولاد
آپ کے ایک ہی فرزند سیّدہادی حسین شاہ ہیں۔متولد ۹ ستمبر۱۹۱۳ء ۔یہ اس وقت سنگھوئی شریف میں مسندآرائے طریقت ہیں۔بڑے بارعب ہیں۔دنیاوی مال وجاہ و ثروت بھی کافی ہے۔اپنے جد امجدکاعُرس بڑے اعلیٰ پیمانہ پر کرتے ہیں۔ان کے دو لڑکے ہیں۔
ا۔صاحبزادہ محبوب حسین شاہ سلمہ اللہ۔یہ بہترین ادیب و شاعرہیں۔سلمہ اللہ
۲۔صاحبزادہ ایوب حسین شاہ سلمہ اللہ۔یہ بھی صاحب علم ہیں۔سلمہ اللہ
تاریخ وفات
سیّد ملک شاہ کی وفات بروزچہارشنبہ ۔ساتویں ذیقعد ۱۳۳۴ھ مطابق ۶ ستمبر ۱۹۱۶ء موافق ۲۲بھادوں۱۹۳۷بکرمی میں ہوئی۔
آپ کی قبرسنگھوئی شریف ۔ضلع جہلم میں ہے۔
قطعہ تاریخ
سیّد ملک شاہ نوشاہی
|
درجوانی زخلق شد راہی
|
مُلک بیروں زدستِ سلطاں شد
|
آہ سلطاں تہی شد از شاہی
|
گفت تاریخ رحلتش عاجز
|
ہادیِ خلق پیرنوشاہی۱۳۳۴ھ
|
مادۂ تاریخ "فروغ کوکب"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)