آپ سیّد سبحان علی بن سیّد خان عالم ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے چوتھے بیٹے تھے۔رَن مل میں سکونت رکھتے۔نیک بخت صالح مردتھے۔
بیویاں
آپ کی دو شادیاں ہوئیں۔
۱۔پہلی شادی نویں ماہِ پھاگن ۱۸۸۳بکرمی مطابق اتوار ۲رجب ۱۲۴۰ھ کو۔
۲۔دوسری شادی۔پندھرویں ہاڑ ۱۸۹۵ بکرمی مطابق جمعرات ۵ ربیع الآخر ۱۲۵۴ھ کو۔
اولاد
آپ کے ایک ہی فرزندسیّد غلام محمد المعروف گامے شاہ رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
سیّدناصرالدین کی قبرگورستانِ نوشاہیہ میں ہے۔
وفات ۱۲۹۵ھ۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)