آپ سیّد محمد بخش بن سیّد محمد جعفررحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے تھے۔پاک بازدرویش تھے۔ کاشتکاری کرتے تھے۔
اولاد
آپ کے چار بیٹے تھے۔
۱۔سیّد فضل الدین رحمتہ اللہ علیہ ۔
۲۔سیّد بوٹے شاہ لاولدرحمتہ اللہ علیہ۔
۳۔سیّد باغ علی رحمتہ اللہ علیہ۔
۴۔سیّد غلام حسن لاولدرحمتہ اللہ علیہ۔
؎ سیّد فضل الدین رحمتہ اللہ علیہ کا ایک بیٹا سیّدعلی محمد نام تھا۔جو لاولد فوت ہوا۔
؎ سیّد باغ علی رحمتہ اللہ علیہ کے ایک فرزند سیّد رحمت علی رحمتہ اللہ علیہ تھے۔ جن کا ذکر
نویں باب میں آئے گا۔سیّد رحیم بخش رحمتہ اللہ علیہ کی تین بیٹیاں تھیں۔
۱۔سیّدہ حسن بی بی رحمتہ اللہ علیہ منکوحہ سیّد غلام رسول بن سیّد کریم بخش ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ۔
۲۔سیّد ہ عالم بی بی منکوحہ میاں نور احمد بن میاں پیربخش حفظانہ رسول نگری رحمتہ اللہ علیہم۔
۳۔سیّدہ بہشت بی بی رحمتہ اللہ علیہ منکوحہ سیّد علم الدین بن سیّد صاحبزادہ ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ۔
سیّد رحیم بخش کامزارگورستانِ نوشاہیہ میں ہے۔رحمتہ اللہ علیہ۔
وفات ۱۲۹۵ھ۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)