سید سعداللہ سلونی سبط شیخ پیر محمد سلونی: عالم اجل،فاضل اکمل،جامع اصناف علوم تھے قصبۂ سلون متعلقہ الہ آباد میں پیدا ہوئے،صغر سنی میں اکتساب علوم میں مشغول ہوکر تھوڑی مدت میں مساقت تحصیل کی طے کرلی اور مسندِ تدریس و تالیف پر جلو فرماہوئے،پھر حج کو تشریف لے گئے اور مکہ معظمہ میں کچھ مدت اقامت اختیار کی جہاں کے بہت لوگوںنے آپ سے تلمذ کیا جن میں سے شیخ عبداللہ بصری مکی مصاحب ضیاء الساری شرح صحیح بخاری ہیں،پھر ہندوستان کو معاودت فرماکر مرجع انام ہوئے اور ۱۰۳۸ھ میں وفات پائی،’’فخر محفل‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)