فرزندسوم سیّد نواب الدین بن سیّد حافظ قمرالدین بن سیّد سبحان علی ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ ۔
علم و فضل
آپ علم دین کے عالم تھےاورحکمت و طبابت میں ارسطوئے وقت وافلاطونِ زمان تھے۔تشخیص امراض اوریونانی طریقہ علاج میں لاثانی تھے۔آپ کے ہاتھ میں شفاتھی۔ پنڈ عزیز میں سکونت رکھتے تھے۔
زیارتِ حرمین شریفین
آپ زیارت و حج حرمین الشریفین سے مشرف ہوئے اس شرف میں آپ تمام اولاد حضرت نوشہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے یگانہ تھے۔
اولاد
آپ کے تین بیٹے ہیں۔
ا۔حکیم حاجی سیّد فضل حسین۔
۲۔سیّدفضل حق ۔
۳۔سیدعبدالحق ۔تینوں اِ س وقت موجود ہیں۔ سلمہم اللہ۔
حکیم حاجی سید فضل حسین ۔مشہور طبیب اور عالم باعمل ہیں۔شریعت کی پابندی کا خاص لحاظ رکھتے ہیں۔علم طب میں مجربات نوشاہی چھپواکرشائع کی تھی۔ان کا ایک لڑکا صاحبزادہ محمد نسیم موجود ہے۔ سلمہ اللہ ۔
تاریخ وفات
سیّد شاہ محمد کی وفات دوم ذی الحجہ ۱۳۶۵ھ میں ہوئی۔آپ کی قبرپنڈعزیز تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں ہے۔
مادۂ تاریخ ہے "ہادیِٔ فراخدست"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)