آپ سیّد سلطان محمود بن سیّد قدم الدین ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے بڑےبیٹے تھے۔
تاریخ ختنہ
آپ کی سنت ختنہ یکم بھادوں ۱۸۸۹بکرمی مطابق پنجشنبہ ۱۹ ربیع الاوّک ۱۲۴۸ھ میں ہوئی۔
تاریخ شادی
آپ کی شادی چھبیسویں ہاڑ۱۹۰۱بکرمی مطابق سہ شنبہ۲۲جمادی الاخریٰ ۱۲۶۰ھ میں ہوئی۔
آپ کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔شادی ہونے کے ایک سال بعد آپ جوانی میں ہی فوت ہوگئے۔
تاریخ وفات
سیّد سلطان صوبہ کی وفات آٹھویں ساون ۱۹۰۲بکرمی مطابق چہارشنبہ ۱۸ رجب ۱۲۶۱ھ میں ہوئی۔گورستانِ نوشاہیہ میں دفن ہوئے۔
مادہ تاریخ ہے "فرصت یافت"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)