آپ سیّد قدم الدین بن سیّد عزیزاللہ رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے تھے۔آپ پر کبھی حالت جذبہ طاری ہوتی۔توآپ مستی میں برہنہ پھراکرتے۔جب کبھی صحو وسلوک میں ہوتےتو نماز پنجگانہ اور درود شریف ہزارہ پرمواظبت رکھتے۔صاحب کشف و کرامات تھے۔یہ ۱۲۶۴ھ میں اپنے مریدوں کےپاس چک میانہ علاقہ جمّوں میں چلے گئے۔
اولاد
آپ کے دو بیٹے تھے۔
ا۔سیّد حسن محمد لاولد رحمتہ اللہ علیہ ۔
۲۔سیّد پیرمحمد رحمتہ اللہ علیہ۔
؎ سیّد پیرمحمد رحمتہ اللہ علیہ کے ایک ہی فرزند سیّد مردان علی رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
؎ سیّد مردان علی رحمتہ اللہ علیہ کے ایک فرزند سیّد حبیب اللہ رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
؎ سیّد حبیب اللہ رحمتہ اللہ علیہ موضع پنڈپنیام ضلع میر پورمیں چلے گئے۔ ان کے چار بیٹے
ہیں۔صاحبزادہ عبدالعزیزمرحوم لاولد۔صاحبزادہ عبدالغنی۔ صاحبزادہ عبدالفاضل۔
صاحبزادہ عبدالحق۔یہ اس وقت موجودہیں۔
تاریخ وفات
سیّد عمر بخش کی وفات ۱۲۸۲ھ میں ہوئی ۔قبرموضع چک پٹھان ضلع میرپور میں اپنے والد صاحب کے پاس ہے۔
مادۂ تاریخ ہے "بعصمت رفت"۔
(شریف التواریخ جلد نمبر ۲)