سید الصادقین حضرت سید شاہ محمد صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
پیدائش:
حضرت سید شاہ محمد صادق قدس سرہٗ کی پیدائش 7؍ رمضان المبارک 1248ھ کو ہوئی۔
والد ماجد:
حضرت سید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ۔
بیعت وخلافت:
آپ کو عم مکرم حضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم قدس سرہٗ سے بیعت و خلافت ہے۔ ان کے علاوہ عم اعظم حضرت سید شاہ آل رسول قدس سرہٗ اور اپنے والد ماجدسید شاہ اولاد رسول قدس سرہٗ سے بھی اجازت و خلافت حاصل ہے۔
زوجہ کا نام:
سیدہ سکینہ بیگم بنت حضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم قدس سرہ۔
اولادِ امجاد:
دو صاحبزادے تھے: (۱) حضرت سید شاہ ابو القاسم محمد اسمٰعیل حسن قدس سرہٗ (جن کا لقب شاہ جی میاں ہے)
(۲) حضرت سید شاہ ابو الکاظم محمد ادریس حسن قدس سرہٗ (ان کا لقب ستھرے میاں ہے)۔
سیتا پور میں قیام:
تقریباً 45؍ سال۔
مشہور خلیفہ :
(۱) حضرت سید شاہ اسماعیل حسن اور (۲)حضرت سید شاہ ادریس حسن رحمہما اللہ۔
اہم کارنامے:
آپ نے متعدد دینی و دنیوی کار نامے انجام دیے۔ آب نوشی اور آب پاشی کے لئے متعدد کنویں کھدوائے، باغات لگائے، خانقاہ مارہرہ میں محل سرا حویلی سجادہ نشینی کی از سر نو تعمیر کرائی ،خانقاہ کی مسجد کی مرمت کرائی اوراپنے صاحبزادے حضرت سید شاہ اسماعیل حسن قدس سرہٗ کے حافظ قرآن ہونے پر سیتا پور میں ایک عالی شان مسجد بھی تعمیر کرائی، جو مسجد صادق کے نام سے مشہور ہے۔۔
وصالِ پُر ملال:
24؍ شوال المکرم بروز جمعرات 1326ھ میں سیتا پور میں ہوا۔
مزار پاک:
سیتا پور میں۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی