آپ کا نام سردارعلی عرف وارے شاہ تھا۔آپ سید فضل الدین بن سیّد حیدرشاہ ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے تھے۔صاحب حسن خلق تھے۔گاہ بگاہ پشاور کادَورہ بھی کیاکرتے۔اپنی مملوکہ زمین میں کاشتکاری کیاکرتے۔پَتلاجسم تھا۔داڑھی کو مہندی لگاتے تھے۔
اولاد
آپ کا نکاح سیّد ہ زینب بی بی بنت سیّد فضل الدین ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ سے ہواتھا۔آپ کی صرف ایک بیٹی ہوئی۔سیّد ہ فضل بی بی نام۔منکوحہ صاحبزادہ سید محمد بن فضل الدین ہاشمی مَندرانوالہ۔
یارِ طریقت
آپ کا ایک مرید صاحبزادہ نورحسین بن سیّد حیات محمد ہاشمی ساکن مَندرانوالہ ہے۔
تاریخ وفات
سیّد وارے شاہ کی وفات سوموار۔ساتویں جمادی الاوّل ۱۳۵۸ھ میں ہوئی۔ مدفون گورستانِ نوشاہیہ۔
مادۂ تاریخ "باغ دلکشا"۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)