ابتدائی عمر میں کشمیر کے مشہور تاجروں میں سے تھے جاذب حقیقی نے آپ کو اپنی طرف کھینچا۔ تو آپ تارک الدّنیا ہوگئے۔ شیخ یعقوب صوفی سے بیعت ہوئے۔ اور درجۂ کمال کو پہنچے۔ پیر روشن ضمیر کی اجازت سے حرمین الشریفین کی زیارت کو گئے اور اپنے وقت کے مشائخ سے روحانی فیض حاصل کرتے رہے۔ واپسی پر کشمیر میں آئے تو قصبہ بارہ مولیٰ میں قیام کیا۔ اور وہاں ہی ۱۰۱۱ھ میں واصل بحق ہوئے۔ آپ کی تاریخ وفات ۱۰۱۱ھ امجد مشائخ سے برآمد ہوتی ہے۔ اور تواریخ اعظمی نے اس تاریخ کو صحیح قرار دیا ہے۔
یوسف دینِ نبی معشوق حق سالِ وصل اوبگو شیخ امین ۱۰۱۱ھ
|
|
رفت از دنیا چو در فردوس باز ہم بخواں مخدوم محرم پاکباز ۱۰۱۱ھ
|
(خذینۃ الاصفیاء)