(سیّدہ )ملیکہ( رضی اللہ عنہا)
کےملیکہ دختر خارجہ بن سنان بن ابی حارثہ بن مرہ بن عوف بن سعد بن ذبیان بن بغیض بن ریث بن غطفان بن سعد بن قیس عیلان المریہ،ابن جریج نے عکرمہ سے روایت کی،کہ اسلام نے چار عورتوں اور ان کے چار سوتیلے بیٹون کے درمیان علیحدگی کردی تھی،ان میں سے ایک ملیکہ دختر خارجہ تھیں، جوزبان بن سیار بن عمرو بن جابر بن عقیل بن ہلال بن سمی بن مازن بن فزارہ فزاری کی زوجہ تھیں اور زبان کی وفات کے بعد منظور بن زبان نے سوتیلی ماں کو بیوی بنالیا تھا،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)