(سیّدہ )زینب ( رضی اللہ عنہا)
زینب دختر علی بن ابی طالب قرشیہ ہاشمیہ ، ان کی والدہ جناب خاتونِ جنت تھیں،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں پیدا ہوئیں،آپ کی وفات کے بعد خاتون جنّت کے اورکوئی اولاد نہ ہوئی،جناب زینب بڑی عقل مند،ذی فہم اور کریم النفس خاتون تھیں،حضرت علی کے برادرِاکبر جعفرطیار کے بیٹے عبداللہ سے بیاہی گئیں،اور ان کے بطن سے علی،عون،اکبر ،عباس،محمد اور ام کلثوم صاحبزادی پیدا ہوئیں،کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھیں،جب امام شہید ہوگئے تو یزیدی انہیں دمشق میں یزید کے دربار میں لے آئے،انہوں نےیزید سے دربار میں جو گفتگو کی وہ سب کو معلوم ہے،اور انہوں نے یزید سے اپنی ہمشیرہ فاطمہ کو آزاد کرالیا تھا،وہ بڑی فطین اور دلیر خاتون تھیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)