۔ان کا تذکرہ علی عسکری نے لکھاہے۔حجاج بن ارطاہ نے عبدالجبار بن وائل بن علقمہ بن حجر سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاآپ(نمازمیں)اپنی پیشانی اورناک دونوں کے بل سجدہ کرتے تھےان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے حالانکہ یہ غلط ہے اس کو بہت لوگوں نے عبدالجبار بن وائل حجر سے انھوں نے اپنے والدسے روایت کیاہے اوروہی صحیح ہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)