ان کی کنیت ہے لیثی ہیں۔ابویحییٰ تیمی نے سفیان بن وہب سے انھوں نے ابوطفیل سے روایت کی ہے کہ ایک شخص قبیلہ بنی لیث کے جن کانام فراس بن عمروتھاان کے سرمیں سخت درد ہوا توان کے والد آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فراس کو اپنے پاس بلایاان کے دونوں آنکھوں کے درمیان والی کھال کو پکڑکرکھینچا۔پس فوراً دردسرجاتارہے پھرانھیں فراس نےعلی بن ابی طالب پر اہل حروراء کے ہمراہ حملہ کرناچاہا۔تو ان کے والد کو پکڑ کر قید کردیا۔یہاں تک کہ انھوں نے اس کے بعد توبہ کی۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہےلیکن ابن مندہ نے سند میں سفیان بن وہب کانام بیان کیاہے حالانکہ وہ سیف ابن وہب ہیں واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)