بن معتب بن مالک بن کعب بن عمروبن سعد بن عوف بن قسی۔قسی کا نام ثقیف بن ضبہ ہے ثقفی ہیں ان کی حدیث اہل شام نے روایت کی ہے ان کی کنیت ابوعبدالل ہے ان کے صحابی ہونےمیں اختلاف ہےمگران کے والد غیلان (بالاتفاق صحابی ہیں ان سے عبداللہ بن مشکم نے روایت کی ہے ہمیں یحییٰ بن محمود نے اجازۃً اپنی سند ابن عاصم تک پہنچاکر خبردی وہ کہتےتھے ہم سے ابوبکر نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے معلے بن منصور نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے صدقہ بن خالد نے یزیدبن ابی مریم دمشقی سے انھوں نے ابوعبیداللہ مسلم بن مشکم سے انھوں نے عمروبن غیلان سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااللہ نے جوشخص مجھ پر ایمان لایا اور میری تصدیق کی اورجوکچھ میں تیرے پاس سے لایاہوں اس کو حق جاناتواس کو مال اوراولاد کم عنایت فرما۔اوراس کے دل میں اپنی ملاقات کا شوق پیداکردےاوراس کے اعمال بد کے مکافات اس کو دنیا ہی میں دے دےاورجوشخس مجھ پر ایمان نہ لائےاورمیری تصدیق نہ کرےاورجو کچھ تیرے پاس سے لایاہوں اس کو حق نہ جانے تواس کو مال اوراولاد زیادہ دےاوراس کی عمرکوزیادہ کردےان کے بیٹے عبداللہ بن عمرو(حضرت)معاویہ کے نامورمددگار وں میں سے تھےحضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کوزیاد کے انتقال اورسمرہ بن جندب کومعزول کرنے کےبعد بصرہ کا حاکم بنادیاتھا۔پس چند ماہ تک انھوں نے وہاں قیام کیا۔اس کے بعد حضرت معاویہ نے ان کو معزول کرکے عبیداللہ بن زیادکووہاں کاعامل مقررکردیا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)