۔سعید نے ان کا تذکرہ صحابہ میں لکھاہےقیس بن ہمام نے عمروبن ربیعہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں وفد بن کرنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں گیااس وقت آپ فرمارہے تھے کہ اے لوگومیں تم کو اللہ عزوجل وحدہ لاشریک لہ کی طرف بلاتاہوں کہ وہ ایساہی ہے کہ جب تم پرکوئی مصیبت آتی ہے تواس کودفع کرتاہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)