کے والدہیں۔یہ ابن مندہ اورابونعیم کاقول ہے مگرابوعمرنے ان کو مزنی قراردیاہے اورابن ماکولا نے ان کی موافقت کی ہے محمد بن ابراہیم بن عنمہ نے اپنے والد سےانھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےایک روز نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے باہر تشریف لائے تو ایک انصاری آپ سے ملااوراس نے عرض کیاکہ یارسول اللہ آپ کے چہرہ کی حالت دیکھ کر مجھے رنج ہوتاہےآپ نے اس کی طرف دیکھااورفرمایاکہ یہ حالت بھوک کے سبب سے ہےالخ ہم یہ حدیث عثمہ کے نام میں ذکرکرچکے ہیں۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابوعمرنے لکھاہے ان کے نام میں نون ہی صحیح ہے۔واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)