ابن ازوربعض لوگوں نے ان کوضراربن ازوربیان کیاہے اوریہی زیادہ مشہورہے مجاہدبن مروان نے کہاہے مجھ کومیرے والد نے اپنے والد سے انھوں نے عبدبن ازورسے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھےمیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوا جب آپ کے سامنے کھڑاہواتو میں نے ان اشعارکوپڑھا ؎
۱؎ تقول جمیلہ فرقتنا وصدعت اہلک شتی سلالا
ترکت القداح وعزف القیان والخمرتصلیتہ وابہالا
ان کاتذکرہ ضرار کے بیان میں گذرچکاہے۔
۱؎ترجمہ۔جمیلہ (ان کی بی بی یا معشوقہ)کہتی ہے کہ تم نے ہمیں چھوڑدیاَ٘اوراپنے گھروالوں کو پریشان ومتفرق کردیا ٘تم نےرزم وبزم کے سب سامان چھوڑدیے ٘اورشراب بھی چھوڑ دی جو خوش کرنے والی اور رلانے والی چیزہے۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)