ثقفی ان کو یونس بن حبیب اصفہانی نے ابوداؤد طیالسی کے مسندمیں بیان کیاہے۔ہم کو عبداللہ بن احمد بن عبدالقاہر نے اپنی سند کوابوداؤدطیالسی تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے ہم سے ابوبکرگندم فروش نے بیان کیاوہ کہتے تھے مجھ سے یحییٰ بن ہانی نے عروہ بن قعاس سے انھوں نے ابو حذیفہ سے انھوں نے عبدالملک بن علقمہ ثقفی سے روایت کرکے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (خاندان)ثقیف کاوفد آیااوران لوگوں نے آپ کے سامنے کچھ تحفہ پیش کیاآپ نے فرمایایہ صدقہ یاہدیہ۔کیوں کہ صدقہ (وہ چیزہے)جس سے صرف خدا کی رضامندی مقصود ہو اور ہدیہ (جورسول کودیاجائے)وہ ہےجس سے رسول کی رضامندی یا ان کی حاجت روائی مقصود ہو پھر ان لوگوں نے (کچھ اور)پوچھناشروع کیااوریہاں تک آپ سے پوچھتے رہے کہ ظہر کی نماز ان لوگوں نے عصرکی نمازکے ساتھ پڑھی مسند(طیالسی) میں عبدالملک کا تذکرہ اسی طرح ہے اس کو بخاری نے اپنی تاریخ میں یوسف سے انھوں نے انھیں ابوبکرسے نقل کیاہے یہ ابوبکرعیاش کے بیٹے ہیں انھوں نے یحییٰ بن ابی حذیفہ سے انھوں نے عبدالملک بن محمدبن نسیرسے انھوں نے عبدالرحمن بن علقمہ سے روایت کیاہے اورابوحاتم نے کہاہے کہ عبدالرحمن بن علقمہ تابعی ہیں۔ ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)