مخزومی ہیں سعیدبن سائب طائفی نے عبدالملک بن ابی زہیربن عبدالرحمن ثقفی سے روایت کی ہے ان کوحمزہ بن عبداللہ نے قاسم بن حبیب سےانھوں نے عبدالملک بن عباد بن جعفر سے نقل کرکے خبردی کہ انھوں نےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سناکہ میں اپنی امت میں سب سے پہلے جن کی شفاعت کروں گا (وہ)اہل مدینہ اور اہل مکہ اور اہل طائف ہیں اس حدیث کو عبدالوہاب ثقفی نے سعید بن سائب سے انھوں نے حمزہ بن عبداللہ ابن سبرہ سے انھوں نے قاسم بن حبیب سے انھوں نے عبدالملک سے روایت کیاہے وہ کہتے تھے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے اسی طرح سناہے۔اسی حدیث کو محمد بن بکار نے زافربن سلیمان سے انھوں نے محمد بن مسلم سے انھوں نے عبدالملک بن زہیرسے انھوں حمزہ بن ابی شمرسے انھوں نے محمد بن عبادسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیاہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)