ابن عبدالاسد بن بلال بن عبداللہ بن عمربن مخزوم سلمہ کے والد اورام المومنین ام سلمہ کے شوہر تھے ان کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام سلمہ سے نکاح کرلیاتھا۱؎۔یہ صحابی بدری ہیں قدیم الاسلام تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں ان کی وفات ہوئی تھی ان کو تذکرہ عبداللہ بن عبدالاسد کے بیان میں گذرچکاہے یہ اپنی کنیت (ابوسلمہ)سے زیادہ مشہورتھے۔ان کا تذکرہ باب الکنیت میں انشاء اللہ تعالیٰ لکھاجائےگا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔میں کہتاہوں ابوموسیٰ کی یہ عادت نہیں ہے کہ اس قسم کی باتوں کا(ابن مندہ پر)استدراک کریں اورجن لوگوں کا نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل دیاہے ان کو پھرپہلے نام کے ساتھ ذکرکریں کیوں کہ پہلا نام تو متروک ہوگیااس سے پہلے اوربھی اس قسم کے نام بہت آئے اگرابوموسیٰ یہی روش اختیارکرتے تو بہت طول ہوجاتا (پس کوئی وجہ نہیں معلوم ہوتی کہ خلاف عادت و خلاف عقل عبدمناف کا تذکرہ ابوموسیٰ نےکیوں لکھاہے جب کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کانام بجائے عبدمناف کے عبداللہ رکھ دیاتھا)واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)