بن عمیرثقفی قبیلہ ثقیف کے سرداروں میں سے یہ بھی ایک سردارتھے۔یہ وہ شخص ہیں کہ ان کوقبیلۂ ثقیف کے لوگوں نے اپنے اسلام کی خبردینے کے لیے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عروہ بن مسعود کے قتل ہونے کے بعدبھیجاتھااور ان کے ساتھ پانچ آدمی اوربھیجے تھے خاندان ثقیف (والے یہ)ارادہ کرتے تھے کہ ان کو (رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس) تنہا بھیجیں مگر یہ (تنہاجانے پر)راضی نہ ہوئے اوران کوخوف ہواکہ مباداکفار میرے ساتھ بھی ویساہی نہ کریں جیساکہ عروہ بن مسعود کے ساتھ کیاہےلہذاان لوگوں نے اسی وجہ سے ان کے ساتھ پانچ آدمی اور بھیجے جن کے نام یہ ہیں ۱)عثمان بن ابی العاص۔۲)اوس بن عوف۔۳)نمیربن خرشہ۔۴)حکم بن عمرو۔۵)شرحبیل بن غیلان سلمہ۔یہ سب لوگ اسلام لائے اوران کااسلام بہت اچھا رہا(اسلام لانے کے بعد)یہ سب اپنی قوم ثقیف کی طرف لوٹ گئے پھرقبیلۂ ثقیف کے باقی سب لوگ اسلام لے آئے اسی طرح ابن اسحاق نے کہاہے (کہ یہ )عبدیالیل ہی ہیں مگر ان کے علاوہ اورلوگوں نے کہاہے کہ (یہ)مسعود ابن عبدیالیل ہیں اس کو موسیٰ بن عقبہ اوریونس کلبی اورابوعبیدوغیرہم نے بیان کیاہے ابوعمرنے کہاہے کہ یہی صحیح ہے ان کاتذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)