ابن ناشب بن غیرۃ لیثی بنی سعد بن لیث (کے خاندان)سے تھےاوربنی عدی بن کعب کی حلیف تھے یہ غزوۂ بدرمیں شریک تھے انھوں نے حضرت عمربن خطاب کی خلافت کے زمانے میں وفات پائی یہ ایک بوڑھے آدمی تھے ان کا تذکرہ ابوعمر نے مختصر لکھاہے۔میں کہتاہوں کہ میرے علم میں خاندان بنی سعدبن لیث میں عبدیالیل نامی سوائے ایاس اور خالداورعاقل فرزندان بکیربن عبدیالیل بن ناشب بن سعد بن لیث کے داداکے دوسراکوئی نہیں ہے یہ ایاس اور ان کے بھائی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ بدرمیں شریک تھے یہ سب فرزندان عدی کے حلیف تھے جیساکہ ابوعمر نے بیان کیاہے(اگریہی عبدیالیل ہیں تو)ان کا صحابی ہونابعیدہے اوراگر ان کے سواکوئی دوسرے ہیں تو میں نہیں جانتا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)