رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے ابن شاہین نے ان کو ذکرکیاہے یحییٰ بن بکیرنے ابن مبارک سے انھوں نے سلیمان تیمی سے انھوں نے ایک شخص سے روایت کی ہے کہ وہ کہتاتھا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام عبدہ سے کہاگیاکہ کیارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سوائے فرض نماز کے (کسی دوسری)نمازکابھی حکم دیتے تھےعبدہ نے کہا(ہاں مغرب اور عشاکے درمیان (ایک اورنمازکاحکم دیتے تھے جس کو صلوۃ الاوابین کہتے ہیں ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نےلکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)